ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے بائیلور میں بائک سوار کا توازن کھو نے سے پیچھے بیٹھی طالبہ ہلاک

بھٹکل کے بائیلور میں بائک سوار کا توازن کھو نے سے پیچھے بیٹھی طالبہ ہلاک

Tue, 29 Nov 2016 21:19:35    S.O. News Service

بھٹکل:29/نومبر (ایس او نیوز)آراین شٹی کالج سے گھر لوٹنےکے دوران بائک کا توازن کھونے سے بائک گرپڑی جس کے نتیجے میںپچھلی سیٹ پربیٹی طالبہ ہلاک موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ یہ حادثہ تعلقہ کے بائیلور سرکاری اسپتال کے قریب پیش آیا ہے۔

مہلوک طالبہ کی شناخت رکشھیتا آنند پائی (17)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ طالبہ پانڈورنگا پائی کے ساتھ بائک کے پیچھے سوارکر گھر لوٹنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چلتی ہوئی بائک کے سامنے اچانک کتا سامنے آجانے سے بائک سوار پانڈورنگا توازن کھوبیٹھا اورراستے کنارے ٹرانسفرمر کی لکڑی سے ٹکرا گیا ۔ بائک گرنے کی وجہ سے طالبہ کے سرپر زبردست چوٹ لگی ، بتایا گیا ہے کہ اُسے فوری اسپتال لے جایا گیا مگر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی طالبہ ہلاک ہو چکی تھی۔ مرڈیشور دیہی پولس تھانےمیں کیس درج ہواہے۔


Share: